ہرنائی سے ملنے والی 4 میں سے 3 لاشوں کی شناخت ہوگئی، ضلعی انتظامیہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ ہرنائی کے مطابق شہر سے تقریباً 22 کلو میٹر دور زندہ پیر کے مقام پر پہاڑی علاقے سے 4 نامعلوم افرادکی لاشیں ملیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ 3 لاشوں کی شناخت نور محمد سکنہ بابر کچ کوٹ منڈئی ضلع سبی، جمعہ خان سکنہ کوریاک سپن تنگی ضلع ہرنائی اور محمد رسول کے نام سے ہوئی جب کہ ایک کی شناخت نہ ہوسکی۔ انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں