کسی خودمختار ریاست پر یکطرفہ حملہ کرنا جنگ کے مترادف ہے، میئر نیویارک

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے وینزویلا پر امریکی حملے اور صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی خودمختار ریاست پر حملہ کرنا جنگ کے مترادف ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ مجھے آج وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور انہیں نیویارک سٹی میں وفاقی تحویل میں رکھنے کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ظہران ممدانی نے کہا کہ کسی خودمختار ریاست پر یکطرفہ حملہ کرنا جنگ کے مترادف ہے اور یہ و بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں