تربت میں بدامنی، لاقانونیت اور اغواء برائے تاوان کے بڑھتے واقعات کیخلاف احتجاجی ریلی نکالیں گے، آل پارٹیز کیچ

تربت (بیورو رپورٹ) آل پارٹیز کیچ، انجمن تاجران اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تربت شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لا قانونیت اور اغوا برائے تاوان کے واقعات کے خلاف 5 جنوری کو ہونے والی احتجاجی ریلی کے سلسلے میں شہر بھر میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر آل پارٹیز کیچ، انجمن تاجران اور مختلف تنظیموں کے رہنماﺅں نے تربت کی مختلف گلیوں، بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دکانداروں اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں درپیش امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کل 5 جنوری کو ہونے والی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔ رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ شہر میں مسلسل پیش آنے والے بدامنی، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم نے شہریوں کو شدید عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے، جس پر خاموشی اختیار کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاجی ریلی کا مقصد پرامن اور منظم انداز میں عوامی آواز کو ایوان اقتدار تک پہنچانا ہے۔ واضح رہے کہ تربت شہر میں حالیہ بدامنی اور اغوا برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف آل پارٹیز کیچ، انجمن تاجران اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاجی ریلی کل بروز اتوار 5 جنوری کو ساڑھے 12 بجے نکالی جائے گی، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں