پسنی ایم ایٹ شاہراہ پر ٹرک اور زمباد گاڑی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
پسنی (نامہ نگار) پسنی ایم ایٹ شاہراہ کے گوادر تربت سیکشن پر نلینٹ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی الصبح ایک ٹرک اور زمباد گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں زمباد گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے ،جن کی شناخت عامر احمد ولد عبداللہ سکنہ بلیدہ کیچ اور ظفر ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


