موسیٰ خیل سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، پولیس ذرائع

موسیٰ خیل (یو این اے) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے ژوب بارڈر کے قریب ڈب کے علاقے سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں کے برآمد ہونے والے علاقے کا دائرہ اختیار واضح نہیں ہے۔ واقعے کے بعد اے سی موسیٰ خیل، ایس ایچ او پی ایس مرغہ کبزئی اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لیے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور واقعے کے محرکات اور ممکنہ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں