کولمبیا اور میکسیکو منشیات اسمگلنگ کم کرنے میں ناکام رہے تو انہیں بھی فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کولمبیا اور میکسیکو امریکا کو منشیات کی اسمگلنگ کم کرنے میں ناکام رہے تو انہیں بھی فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ آپریشن کولمبیا مجھے اچھا لگتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا کا قریبی اتحادی کیوبا خود ہی گرنے کے قریب دکھائی دیتا ہے اور اس کے لیے امریکی فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ٹرمپ نے دیگر امریکی مخالفین پر بھی سخت لہجہ اختیار کیا اور کہا کہ کولمبیا کا رہنما زیادہ عرصہ نہیں چلے گا، کمیونسٹ حکومت کے زیر انتظام کیوبا گرنے کے قریب ہے اور اگر ایران میں مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہاں کی قیادت کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔
Load/Hide Comments


