بلوچستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 77 سال قبل اقوام متحدہ نے آج ہی کے دن کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا، لیکن آج بھی کشمیری قوم اپنے اس بنیادی حق سے محروم ہے۔ بھارت کا معصوم کشمیری عوام پر ظلم آج بھی جاری ہے مگر عالمی برادری خاموش ہے۔ بلوچستان کے عوام اور حلومت کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
Load/Hide Comments


