ذوالفقار بھٹو نے صوبوں کو حقوق اور عوام کو شناخت دیا، سرفراز بگٹی
سرفراز بگٹی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم، بانی پاکستان پیپلز پارٹی، عظیم جمہوری رہنما قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ہم انہیں سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیںشہید بھٹونے اس ملک کے غریب، محنت کش، کسان، مزدور اور پسماندہ طبقات کو سیاسی شعور دیا اور انہیں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کی جدوجہد کی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں” کا انقلابی نظریہ پاکستان کی سیاست میں ایک تاریخی موڑ ثابت ہوا۔قائدِ عوام نے 1973ء کا متفقہ آئین دے کر وفاق، جمہوریت اور عوامی حقوق کی مضبوط بنیاد رکھی، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد ڈالی اور ایک خوددار، خودمختار خارجہ پالیسی تشکیل دی۔انہوں نے صوبوں کو حقوق، عوام کو شناخت اور ملک کو وقار دیا، جس کی مثال آج بھی دی جاتی ہے
Load/Hide Comments


