اے این پی صوبہ ہزارہ کی مخالفت کرتی ہے، پشتونوں کو چترال سے چمن تک ایک صوبہ پختونخوا دیا جائے، ایمل ولی
ویب ڈیسک : ایمل ولی خان نے باچا خان مرکز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سے صوبہ ہزارہ کی مخالفت کی ہے۔ صوبے اگر بنانے ہیں تو قومیت کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، اور پشتونوں کو چترال سے چمن تک ایک صوبہ پختونخوا دیا جائے۔افغانستان کے ساتھ سرحد سے متعلق جو مسئلہ چمن اور تورخم پر درپیش ہے، اس کے باعث تاجر اور طلبہ سمیت متعدد افراد سرحد کے دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی کو جلد از جلد ختم کیا جائے اور سرحد کو فوری طور پر کھولا جائے۔
Load/Hide Comments


