عمران خان سے منسوب قیدی نمبر 804 کے عنوان سے گانا گانے پر قوال کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: لاہورپولیس نے شالیمار گارڈنز میں سرکاری سرپرستی میں منعقدہ ایک ثقافتی تقریب کے دوران ’قیدی نمبر 804‘ کے عنوان سے گانا گانے پر ایک گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق ملزم جو پیشے کے اعتبار سے قوال ہے، پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے تقریب کو سیاسی رنگ دیا، کیونکہ مذکورہ گانا جیل میں بند پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے منسوب سمجھا جاتا ہے۔درج ایف آئی آر میں مدعی شالیمار گارڈنز کے انچارج ضمیر الحسن نے مو¿قف اختیار کیا کہ گلوکار فراز خان نے جان بوجھ کر ثقافتی تقریب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی، کیونکہ یہ گانا ایک مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ تھا۔ان کے مطابق والڈ سٹی اف لاہور اتھارٹی کی جانب سے موسیقی اور ثقافت کی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جو غیر سیاسی تقریب تھی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ گلوکار اور اس کے ساتھیوں نے حاضرین میں سے بعض افراد کے مطالبے پر پی ٹی آئی رہنما سے منسوب گانا گایا۔مدعی کے مطابق ملزم کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے تھا کہ یہ تقریب عوام کے لیے تھی اور اس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد شریک تھے۔مدعی نے کہا کہ متنازع گانا امن و امان کی صورتحال یا تشدد کا باعث بن سکتا تھا، اس لیے ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں