پنجگور میں لوگوں کے جان و مال محفوظ نہیں، بم دھماکے میں عام شہری نشانہ بنے، بی این پی

پنجگور (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے پنجگور بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیا ح ہونے پر اظہار افسوس اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں، عام مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے، لوگوں کے جان و مال محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں