کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح، ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کیلئے پہلی فیری کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح کردیا گیا، ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کے لیے پہلی فیری کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔ کراچی بندرگاہ کے ایسٹ ہارف پر پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر میری ٹائم جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کے لیے بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ کا یہ فیری ٹرمینل کسی بھی طرح ائیرپورٹ سہولیات سے کم نہیں ، اس ٹرمینل سے مسافروں کا امیگریشن، کسٹم اور روانگی کا عمل طے ہوگا، چین سے چار آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے بلیو اکانومی کو مضبوط کریں گے۔ اس موقع پر فیری آپریٹر نے بتایا کہ کراچی تا چاہ بہارکرایہ 50 ہزار روپے ہوگا، شام پانچ بجے شروع ہونے والا یہ سفر 16 گھنٹے میں طے ہوگا، فیری ہفتے میں دو مرتبہ چاہ بہار جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں