خاران شہر میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، ریکارڈ نزرآتش، سرکاری و پرائیویٹ بینکوں کو نقصان، فورسز کے ساتھ جھڑپ
خاران (نمائندہ انتخاب) خاران شہر میں مسلح افراد کی بڑی تعداد میں داخل پولیس تھانہ و دیگر املاک پر حملے سرکاری و پرائیویٹ بینکوں کو بھی نقصان سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دوپہر کے وقت مسلح افراد کی بڑی تعداد جو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے شہر میں داخل ہوگئے،شہر میں داخل ہوتے ہی سٹی تھانے پر حملہ کرکے تھانے کو اپنے قبضے میں لیکر ریکارڈ نزرآتش کردیا اور تھانے میں موجود قیدیوں کو بھی رہا کردیا گیا جبکہ پولیس کے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا،شہر میں شدید فائرنگ سے علاقے کے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گئی،دوسری جانب مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے خاران بازار میں داخل ہوکر بازار کا گھیراو کرتے ہوئے نیشنل بینک میزان بینک اور الحبیب بینک کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ مسلح افراد بازار میں موجود عوام سے بھی ملے پولیس تھانے میں کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز ایف سی بھی پہنچے جہاں دونوں طرف شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم اب تک حملوں میں جانی نقصانات کا اطلاع سامنے نہیں آسکا ہے،جبکہ حملوں کے بعد مسلح افراد با آسانی علاقے سے فرار ہوگئے،جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری بیان بھی سامنے نہیں آسکا ہے


