بلیدہ، نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگادی، تمام سامان خاکستر، علاقے میں خوف و ہراس

تربت (بیورو رپورٹ) بلیدہ بٹ میں نامعلوم افراد نے رات گئے ماسٹر میر محمد اختر کے گھر کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود راشن اور دیگر گھریلو اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جب نامعلوم ملزمان نے گھر میں آگ لگا دی۔ آگ تیزی سے پھیل گئی اور گھر میں رکھا گیا راشن، فرنیچر الیکٹرک آلات، فریج اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز ملزمان چوری ڈکیتی سمیت گھروں،دکانوں کو نذرآتش کررہے ہیں لیکن انتظامیہ نہ ملزمان کو گرفتار کرسکتی ہے اور نہ عوام کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے