کابل میں بم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے، افغان وزارت داخلہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں پیر کے روز ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے دھماکے میں متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہرِ نو کے تجارتی علاقے میں واقع ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہرِ نو کے علاقے میں اہم دفاتر، شاپنگ سینٹرز، غیر ملکی شہریوں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہیں واقع ہیں اور یہ کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں