دمشق حملے کے بعد شام میں کردوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، کردستان ورکرز پارٹی

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) فرات خبر رساں ایجنسی نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے مسلح گروپ کے ایک رہنما کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں کرد باغی دمشق حملے کے بعد شام میں کردوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شامی افواج نے تقریباً دو ہفتے قبل ایک جارحانہ کارروائی شروع کی تھی جس نے کرد زیر قیادت ایس ڈی ایف فورسز کو شمالی شہر حلب سے باہر دھکیل دیا تھا اور ہفتے کے آخر میں انہوں نے اپنی کارروائی کو وسعت دی تاکہ انہیں اس علاقے میں گہرائی تک دھکیل دیا جائے جس پر کرد افواج ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے قابض ہیں۔ فرات نے پی کے کے کے مرات کارائیلان کے حوالے سے کہا، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ خواہ اس کی کوئی بھی قیمت ہو لیکن ہم آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پورے کرد عوام اور ایک تحریک کے طور پر جو بھی ضروری ہو گا، ہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے