سانحہ گل پلازہ، ایک دکان کے ملبے سے بیس سے زائد لاشیں ملنے کی اطلاع، تعداد میں اضافے کا خدشہ، حکام
کراچی (ویب ڈیسک) گل پلازہ کے ملبے سے بیس سے زائد لاشیں ملنے کی اطلاع ملی ہے۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ اسد رضا کے مطابق لاشیں میزنائن فلور پر واقع کراکری کی ایک دکان میں موجود تھیں۔ انسانی اعضا کتنے افراد سے تعلق رکھتے ہیں، اس کا تعین کیا جا رہا ہے، تاہم متضاد اطلاعات کے مطابق یہ باقیات 30 افراد کی لاشوں کی ہو سکتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ دکان سے لاشیں نکالنے کی کوششیں تاحال جاری ہیں، جب کہ برآمد ہونے والی باقیات کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ اسد رضا کے مطابق اس وقت یہ کنفرم نہیں کیا جا سکتا کہ لاشیں مکمل حالت میں ہیں یا نہیں۔ ڈی سی ساﺅتھ نے میڈیا کو بتایا کہ میزنائن فلور سے انسانی اعضا ملے ہیں، یہ انسانی اعضا 20 سے 25 انسانوں کے ہوسکتے ہیں۔ کتنی لاشیں ہیں اس وقت بتا سکتا ہوں جب وہ سالم ملیں۔ لاشوں کی باقیات اسپتال منتقل کررہے ہیں۔


