اسٹریٹ مومنٹ کا مضبوط ترین قلعہ بلوچستان ہوگا، گرفتار قیادت و کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، تحریک انصاف

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کامیاب ریلی پر پولیس کے حملے و عہدیدران و کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، تمام تر فسطائیت کے باوجود تحریک انصاف کی کامیاب ریلی پر کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عمران خان و دیگر اسیران کی رہائی کے حوالے سے اسٹریٹ مومنٹ کا مضبوط ترین قلعہ بلوچستان ہوگا، گرفتار قیادت و کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بصورت دیگر احتجاجی طور پر پورے صوبے کو جام کردینگے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ اور دیگر قیادت نے بانی پی ٹی ائی عمران خان اور دیگر اسیران کی رہائی کے حوالے سے اسٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں کوئٹہ شہر میں عظیم الشان ترین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قانون، آئین اور جمہوریت میں جلسہ ، جلوس اور ریلی ہر سیاسی ورکر اور پارٹی کا بنیادی حق ہے لیکن بدقسمتی سے فسطائی ریاست اور فارم 47 کی جعلی حکومت اپنی دھاندلی، کرپشن، ملک کی تباہی چھپانے اور کرسی بچانے کے لئے ظلم و جبر سے حقیقی سیاسی ورکرز و پارٹی کو خاموش کر رہی ہے۔ ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ، صوبائی ، ڈویڑن ، ڈسٹرکٹ ، سٹی و دیگر ونگز کے عہدیدارن ، سینئر رہنماﺅں اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے