گل پلازہ آتشزدگی، سانحے میں اموات کی تعداد 71 ہوگئی، متعدد لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
کراچی (ویب ڈیسک) گل پلازہ آتشزدگی کے بعد ساتویں روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے، سانحے میں 71 اموات کی تصدیق ہوگئی جب کہ 77 افراد اب بھی لاپتا ہیں، 22 افراد کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت ہوچکی ہے۔ دوسری طرف ڈائریکٹر ریسکیو 1122 نے گل پلازہ کے گراﺅنڈ فلور پر بھی لاشوں کے موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ اس کے علاوہ گل پلازہ کے ملبے سے گولڈ، تجوریاں اور پیسے ملنے کا سلسلہ بھی 7 روز سے جاری ہے۔
Load/Hide Comments


