بلوچستان سے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بحال ہے، پی ڈی ایم اے
کوئٹہ (ویب ڈیسک) شدید برفباری کے باوجود بلوچستان کی تمام اہم شاہراہیں کھلی ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان سے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بحال ہے۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں متحرک،برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے بلوچستان سے رابطہ کریں
Load/Hide Comments


