گوادر میں پک اپ ڈرائیوروں کا پاکستان کوسٹ گارڈ کے رویے کے خلاف ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

گوادر (این این آئی)گوادر میں پک اپ ڈرائیوروں کا احتجاج، پاکستان کوسٹ گارڈز پر بلاجواز تنگ کرنے اور تیل ضبط کرنے کا الزام ،روزگار بچانے کے لیے ڈرائیور سڑکوں پر آگئے، ڈی سی آفس کے سامنے شدید احتجاج،جیونی زیرو پوائنٹ اور ایف سی چیک پوسٹ پر کارروائیاں ناقابلِ قبول، پک اپ ڈرائیوروں کا مو¿قف،مطالبات منظور نہ ہوئے تو دھرنا دیں گے، گوادر کے پک اپ ڈرائیوروں کی انتظامیہ کو وارننگتفصیلات کے مطابق گوادر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پک اپ گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے بدھ کے روز ڈی سی او آفس گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جیونی زیرو پوائنٹ، ایف سی چیک پوسٹ اور چٹی کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈز ان کی گاڑیوں کو روک کر بلاجواز تنگ کر رہے ہیں جبکہ تیل بھی ضبط کیا جا رہا ہے۔ احتجاجی ڈرائیوروں کے مطابق ان کاروائیوں کے باعث ان کا روزگار شدید متاثر ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان، ڈپٹی کمشنر گوادر اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر فوری طور پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے سیکٹر کمانڈر اور دیگر متعلقہ افسران سے بات چیت کر کے ان کا مسئلہ حل کرائیں۔ ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین گھنٹوں سے ڈی سی او آفس میں موجود ہیں تاہم تاحال کسی متعلقہ ذمہ دار نے ان سے ملاقات نہیں کی۔ مظاہرین نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی فریاد عوام اور حکام تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو وہ ڈی سی او آفس کے سامنے پرامن احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے