بلوچستان، بلوچ قوم اور ریاست پاکستان لازم و ملزوم ہیں، ظہور بلیدی
ویب ڈیسک :صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے ایکس پر ایک جاری پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے نئے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل وقت کی اشد ضرورت ہے، جس کے تحت کوہ سلیمان ڈویڑن کے قیام کو عوامی سطح پر ملنے والی پذیرائی بلاشبہ بلوچستان کے لوگوں کے لیے مثبت تبدیلی کی نوید ہے رکھنی کے جلسے سے یہ بات واضح ہے کہ بلوچستان، بلوچ قوم اور ریاست پاکستان لازم و ملزوم ہیں، اور آج کا یہ اجتماع جذب حب الوطنی کا مظہر اور ملک دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے ا س اہم اقدام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی داد کے مستحق ہیں۔ انہوں مزیدکہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ ساتھ ایسی مزید انتظامی اصلاحات اٹھائی جائیں تاکہ لوگوں کے لیے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا سکے۔
Load/Hide Comments


