ایران نے خلیج فارس میں ایندھن اسمگل کرنے والے 2 جہاز پکڑ لیے، ایرانی سرکاری میڈیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی حکام نے خلیج فارس میں جزیرہ فارسی کے قریب ایندھن کی اسمگلنگ میں ملوث دو بحری جہازوں کو پکڑ لیا ہے، رپورٹ کے مطابق جہازوں کے معائنے سے دس لاکھ لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایندھن کا پتہ چلا، حکام نے بتایا کہ بحری جہازوں کو ایرانی علاقائی پانیوں میں روکا گیا، اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، عملے کے بارے میں مزید تفصیلات اور ایندھن کی حتمی منزل کے بارے میں فوری طور پر انکشاف نہیں کیا گیا، حکام کے مطابق یہ آپریشن ایندھن کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور قومی وسائل کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کے حصے کے طور پر کیا گیا
Load/Hide Comments


