جعلی نمائندوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا، 8 فروری نااہل حکمرانوں کے اقتدار کا آخری دن ہوگا، تحریک انصاف

کوئٹہ (ویب ڈیسک) 8 فروری کو قوم مینڈیٹ چوری، عمران خان کی رہائی کے لئے یک جان یک آواز ہوکر نکلے گی، 8 فروری کا دن تاریخ میں نااہل حکمرنواں سے یوم نجات اور یوم جمہورت کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ 8 فروری 2024 کو مینڈیٹ چوری ، فارم 47 حکومتوں کی وجہ سے آج ملک مسائلستان بن گیا ہے، حقیقی نمائندے کو ہرا کر جعلی نمائندوں کے برسراقتدار آنے کی بدولت عوام کو دہشتگردی، بیروزگاری اور تباہ شدہ معیشت ملی، ملک سے بدامنی ، دہشگردی، مہنگائی کا خاتمہ اور امن ومان عمران خان کی رہائی کے مرہون منت ہے، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژن، ڈسٹرکٹس، ونگز اور کارکنان 8 فروری کو نکل کر موجودہ نااہل حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے میں آخری کیل ٹھونکیںگے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ نے 8 فروری 2026 کو پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی شٹر ڈاﺅن و پہہ جام ہڑتال کے حوالے سے پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پوری قوم کاروبار، ٹرانسپورٹ بند کرکے باہر نکل کر تاریخ بدل دیگی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر زین العابدین خلجی ، جنرل سیکرٹری ملک فیصل دہوار ، باز محمد خلجی ، نجیب اللہ خروٹی ، نور خان اچکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر 8 فروری کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہریوں میں بھی پہہ جام و شٹرڈاﺅن ہڑتال ہوگی اس سلسلے میں پارٹی نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں دی گئیں ہیں جنہوں نے انجمن تاجران بلوچستان، مختلف ٹریڈ یونینز،چیمبر آف کامرس اور وکلاءتنظیموں سمیت دیگر یونینز سے ملاقاتیں کی ہیں بیان میں مزید کہا گہا ہے کہ ہم تمام ایسوسی ایشنز و یونینز کے مشکور ہیں جنہوں نے 8 فروری کے پہیہ جام و شٹرڈاﺅن کی مکمل حمایت کی ہے 8 فروری کا ہڑتال تاریخ میں دھاندلی و فارم 47 کے زریعے مسلط شدہ نااہل حکمرانوں کے خاتمے اور جہموریت کے بقاہ کے دن سے یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے