اسلام آباد بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دہشتگرد عناصر ملک میں خوف پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں، سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے ترلائی اسلام آباد امام بارگاہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ترلائی اسلام آباد میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکا قابل مذمت ہے، نمازیوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے، دہشت گرد عناصر ملک میں خوف پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، حکومت دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
Load/Hide Comments


