بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 11 فروری کو طلب کرلیا گیا، سرکاری و غیر سرکاری مسلح گارڈز کا داخلہ ممنوعہ قرار
کوئٹہ (ویب ڈیسک) آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ مورخہ 11 فروری 2026 سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا، تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا
Load/Hide Comments


