اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج، شاہراہ دستور کو بند کردیا گیا، پارلیمنٹ کے باہر سیکورٹی سخت،پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاﺅس کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ مرکزی بھی گیٹ بند کر دیا گیا، اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل بند کر دیا گیا جبکہ پارلیمنٹ گیٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئیں، پولیس کی بھاری، نفری ریڈیو پاکستان چوک پر جمع ہے، ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل بند کر دیا گیا، پولیس کی جانب سے کسی بھی شہری اور ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاﺅس جانے نہیں دیا جا رہا، پولیس نے ممبر اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو ریڈیو پاکستان چوک پر روک لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے