مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے باعث زیر علاج، مولانا فضل الرحمن نے اسپتال میں عیادت کی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، مولانا عبدالغفور حیدری کا علاج جاری ہے، جمعیت علماءاسلام کے سربرکاہ مولانا فضل الرحمن، کامران مرتضیٰ اور دیگر نے مولانا عبدالغفور حیدری کی اسپتال میں عیادت کی
Load/Hide Comments


