کراچی، جماعت اسلامی پر سند ھ اسمبلی کے باہر دھرنے پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، کارکنان گرفتار
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے ا?نسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر شیلنگ کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے جماعت اسلامی کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جماعت اسلامی کا ساو¿نڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لےکر جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔جماعت اسلامی کے کارکنوں کے پتھراو¿ سے متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کی فسطائیت پورا ملک دیکھ رہا ہے، پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور دھرنے سے روکنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، بااختیار شہری حکومت کراچی کا حق ہے۔
Load/Hide Comments


