سعودی عرب کی ثالثی میں سرحدی جھڑپوں کے دوران گرفتار تین پاکستانی فوجیوں کو رہا کردیا، افغان حکام

و یب ڈیسک :افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فوجی جو 12 اکتوبر کو سرحد کے ساتھ ہونے والی لڑائی کے دوران حراست میں لیے گئے تھے کابل میں سعودی وفد کے حوالے کر دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ رہائی طالبان حکومت کی اس پالیسی کے مطابق ہے کہ وہ تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات قائم رکھے‘ اور یہ اقدام مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان سے قبل کیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسے سعودی عرب کی درخواست پر بھی عمل میں لایا گیا، جس نے حال ہی میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی تھی۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے فوری طور پر تبصرے کے لیے درخواست کا جواب نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں