بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ پیچیدہ ہے، بیس پچیس لاکھ کی آبادی ملک نہیں بناسکتی، یہ آئیڈیا ہی واہیات ہے، انگریزوں سے اچھی لوکل ایڈمنسٹریشن کسی نے نہیں کی، پہلے صوبے کو اصل شکل میں بحال کریں، چوہدری فواد حسین
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ پیچیدہ ہے، خانہ جنگی میں ایسا ہی ہوتا ہے جب نفرت ایک حد سے بڑھ جائے تو انصاف پیچھے رہ جاتا ہے، جب فوج کے لوگوں کو بے دردی سے شہید کیا جاتا ہے تو بدلے میں دوسری طرف کے کئی ایسے لوگ بھی نشانہ بنتے ہیں جو براہ راست Conflict میں شامل نہیں ہوتے، مکتی باھنی، IRA اور کئی Conflicts کی کہانی ایسی ہی پیچیدہ ہے، اس کا حل یہ ہے کہ سیاسی لوگ آگے ہوں اور سیکورٹی فورسز ان کے پیچھے، پہلے صوبے کو اصل شکل میں بحال کریں، یعنی تین حصوں میں ایڈمنسٹریٹو کنٹرول دیں، ان گروپس کا خاتمہ کیا جائے جو باہر سے چل رہے ہیں اس کے ساتھ بیانئے کی جنگ اہم ہے، ظاہر ہے بلوچستان کی بیس پچیس لاکھ کی آبادی ملک نہیں بناسکتی، یہ آئیڈیا ہی واہیات ہے، جس کا عملی طور پر ہونا ہی ناممکن ہے، تین حصوں میں صوبے کی تقسیم اور منصفانہ الیکشن امن کی طرف جانے کے انتظامی راستے ہیں ، لیکن سیکورٹی فورسز کا اصل چیلنج مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنا ہے جس کیلئے مقامی انتظامی نیٹورک چاہیے! برطانوی حکمرانوں نے کیسے گورننس کے نظام بنائے اس پر بہت کتابیں ہیں Men Who Ruled India پڑھیں اس میں کئی سبق ہیں! انگریزوں سے اچھی لوکل ایڈمنسٹریشن کسی نے نہیں کی اسے بحال کر لیں!!


