جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فلسطینی مزاحمتی تنظیم
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیل کا 60 روز میں غیر مسلح ہونے کا الٹی میٹم یکسر مسترد کردیا، عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی دھمکیوں پر سخت ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے کسی مطالبے کا علم نہیں، یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کا مو¿قف ہے کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک قریبی معاون کی جانب سے جاری کردہ 60 روزہ الٹی میٹم کو مسترد کر دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اس مدت میں اپنے ہتھیار ڈال دے
Load/Hide Comments


