پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے سے نہیں ہچکچائے گا، وزیر دفاع

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبر رساں ادارے فرانس 24 کے ساتھ ایک انٹرویو میں پاکستان میں سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کابل میں طالبان حکومت اور انڈیا کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا جب تک کہ کابل سے کوئی امن کی ضمانت نہیں دے دیتا۔پاکستان کے وزیر دفاع نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جب پاکستان پر حملہ کرنے کی بات آتی ہے تو نئی دہلی اور کابل ایک ہی صفحے پرہوتے ہیں۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ انڈیا کے ساتھ جنگ کاامکان اب بھی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے