خضدار، مہنگائی کیخلاف گرینڈ آپریشن، مہنگی اشیا فروخت کرنے پر متعدد دکاندار گرفتار
خضدار (رپورٹ: منیر احمد زہری) خضدار گوشت سبزی فروٹ مارکیٹس میں مصنوعی مہنگائی کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر ومجسٹریٹ پرائس کنٹرول کا گرینڈ آپریشن کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنر خضدار شہر کی گوشت مارکیٹس پر اچانک چھاپہ مارکر مہنگا گوشت بیچنے والے تین قصاب گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پرائس مجسٹریٹ کنٹرول کمیٹی خضدارکی زیر نگرانی خضدار کے مختلف گوشت مارکیٹ پر اچانک چھاپہ مارکر کارروائی کی، گوشت کی دکانوں پر تین قصابوں کو سرعام گراں فروشی اور مہنگائی گوشت بیچنے پر گرفتار کرکے پولیس انتظامیہ کے حوالے کردیا، اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑکا خضدارشہرکے بازار کا اچانک دورہ مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے صفائی ستھرائی کی صورتحال اور چیزوں کے معیارکا خصوصی جائزہ لیاگیا اور اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے مسلسل لوگوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر کے متعدد قصابوں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا، متعدد بار گوشت مارکیٹ میں قصاب سرکاری نرخنامہ کی سرعام خلاف ورزی کررہے تھے، اس کے علاوہ کئی تاجروں نے سرکاری نرخنامہ بلاجواز آویزاں نہ کرنے اور شہر میں انکو گرانفروشی پر جرمانہ کرکے انہیں مزید تنبہیہ کیا ہے، گوشت اور سبزی فروٹ مارکیٹ میں صفائی کی عدم صورتحال اور شہر بھر میں غیر معیاری اشیاءخوردنوش فروخت کرنے پر انہیں آگے کیلئے سخت وارننگ دی گئی ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں گرانفروشوں اور قصابوں کی سرکاری ریٹ کے خلاف ورزی غریب لاچار سادہ لوح عوام کولوٹنا قانوناً جرم ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور انکی من مانی قیمتوں کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی، شہر میں گرانفروش اور ذخیرہ اندوز کیخلاف انتظامیہ ہروقت ایکشن لے گی اور انہیں خبردارکرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے مہینہ کے آخری دن تک ہماری اسطرح کی اچانک چیکنگ اور کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کو آگاہ کرتے ہیں سرکاری ریٹ سے زیادہ کسی کوایک روپے نہ دیں اور جوبھی سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی کریگا انکو ضرور جیل کی ہوائیں کھانا پڑے گی۔


