پنجگور، سی پیک روڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد، پولیس ذرائع

پنجگور (نمائندہ انتخاب) سی پیک روڈ کھجور فیکٹری کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد۔ پولیس ذرائع کے پنجگور کے علاقے سی پیک روڈ کھجور فیکٹری کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، ملنے والی لاش کی شناخت جہانزیب ولد محمد علی سکنہ عیسیٰ سورگ کے نام سے ہوئی، خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول کو چار ماہ پہلے مسلح گاڑی سواروں نے اغوا کیا تھا، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں