بغض سرفراز لاعلاج رہے گا، شاہد رند کا ثناء بلوچ کے بیان پر ردعمل

ویب ڈیسک : وزیراعلی کے معاون خصوصی شاہدر ندنے ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثناءاللہ بلوچ صاحب حکومت یا سرفراز بگٹی یہ دال چاول بلوچستان کے ہر ضرورت مند تک شفاف انداز میں پہنچانے کی ‍‍ذمے داری ہے اور اسکی کوالٹی پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا گیا جن برانڈز کے دال چاول آپ اپنے گھر کیلئے اسٹور سے خریدتے ہیں انہی برانڈز کی چیزیں بلوچستان کے ہر ضرورت مند تک پہنچانے کی ذمے داری حکومت کی ہے بغض سرفراز کل بھی لاعلاج رہا آج بھی لاعلاج ہے اور مستقبل میں بھی لاعلاج ہی رہے گا کچھ اور چیزوں کی نشاندہی آپ نے کی ہے اس پر بہتر وقت پر آپکو مکمل تفصیل کیساتھ جواب دیا جائیگا

یاد رہے کہ ثناءاللہ بلوچ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا ہے کہ پنجاب نے تو پھر بھی 10 ارب کاجہاز خریدا جس پر تمام میڈیا رائے دے رہی ہے بلوچستان حکومت نے مقدس رمضان کوایمرجنسی یعنی آفت قرار دے کر6 ارب کے دال چاول خریدے لیکن میڈیا خاموش کیونکہ بلوچستان پر بولنا منع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں