تیراہ میں ایک بار پھر فورسز کی فائرنگ سے عام شہری نشانہ بنے ہیں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، وزیراعلی سہیل آفریدی
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تیراہ میں ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے عام شہری نشانہ بنے ہیں، جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔وزیر اعلیٰ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں چار اہلکار جان بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔سہیل آفریدی نے لکھا کہ یہ کولیٹرل ڈیمیج (غیر ارادی نقصان) وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق صوبائی حکومت جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس غم کے وقت انھیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔
Load/Hide Comments


