پشین، سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب جھڑپ کے دوران فورسز نے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، سی ٹی ڈی
پشین (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ پشین میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیمیںتخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا سی ٹی ڈی کے مطابقسرخاب مہاجر کیمپ کے قریب سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں سیکورٹی فورسز نے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا مارے جانیوالے دہشتگرد پولیس لائن اور کیڈٹ کالج پر حملے کا منصوبہ بنارہے تھے دہشتگردوں کی گاڑی سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے
Load/Hide Comments


