زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہوگئے، ڈی پی او کرک

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعہ پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تاہم زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 زخمی اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی پی او کرک کے مطابق درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعہ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس کے ذریے منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے