بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ ہے حکومت کو گرنے نہیں دیں گے، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران راجہ ناصر عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ کرنے کا ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معاملہ زیر بحث رہا ہے ہمیں تشویش تھی، ہم نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں احتجاجی دھرنا دیا، پارلیمنٹ ہاو¿س کے دروازے تالے لگا کر بند کر دیے گئے۔ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ مثبت احتجاج کرنے کی روایت ڈالنے دیں، پارلیمنٹ کو تالے لگا کر پارلیمنٹرینز کو بند کر دیا گیا، کیا یہ پارلیمنٹ کی توہین نہیں ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے علاج کا مطالبہ کر رہے ہیں، اِن پر جعلی پرچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی، بانی پی ٹی آئی کو ایک اور انجکشن لگنا ہے۔ راجہ ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے