سوشل میڈیا پر ویڈیو پرانی ہے، محکمہ خوراک میں ایک دانہ بھی گندم موجود نہیں، نورمحمد دمڑ
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر خوراک نورمحمد دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ نے اب تک گندم خریدنے کا فیصلہ نہیں کیا اور حالیہ میڈیا میں چلائی جانے والی ویڈیو پرانی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چھ ماہ قبل محکمہ خوراک کے پاس 8 ہزار بوری گندم پڑی تھی جو خراب ہونے والی تھی، جسے نیلام کر کے اس کی رقم خزانے میں جمع کر دی گئی۔ اس وقت ان کے پاس دو برسوں سے کوئی نئی گندم موجود نہیں ہے اور کابینہ کو کئی بار پروپوزل بھیجے گئے لیکن خریداری کی اجازت نہیں ملی۔نورمحمد دمڑ نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "میڈیا والے سارے اندھے بیٹے ہیں”، اور وضاحت کی کہ مخالفین نے ان کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پرانی ویڈیو کو دوبارہ چلا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو برسوں کے دوران محکمہ خوراک میں ایک دانہ بھی گندم موجود نہیں رہی۔
Load/Hide Comments


