شمالی وزیرستان ،میران شاہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 18افراد زخمی
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق میران شاہ مین روڈ چشمہ سربندکی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے18 عام شہری زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اصف اقبال نے بتایا کہ ابتدائی موقع پر اموات کی کوئی اطلاع نہیں تاہم مزید زخمیوں کو لایا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


