متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر گرنے سے اماراتی فوج کے 2 اہلکارجان کی بازی ہارگئے

متحدہ عرب امارات میں پیر کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو اماراتی فوجی جوان جان کی بازی ہارگئے۔ ابوطبی سے یو اے ای کی وزارت دفاع کے بیان کےمطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گرا۔ یہ حادثہ قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔ اماراتی وزارت دفاع نے دونوںجاں بحق ہونے والے فوجی جوانوں کے خاندانوں سے گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کی مغفرت اور ان کے خاندانوں کے لیے صبر جمیل اور استقامت کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے