متحدہ عرب امارات میں آج 15 میزائل اور 18 ڈرون حملے ہوئے، وزارت دفاع

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں آج 15 میزائل اور 18 ڈرون حملے ہوئے۔ وزارت دفاع کے مطابق 15 بیلسٹک میزائلوں میں سے 12 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ تین سمندر میں جا گرے۔ حکام کے مطابق 18 ڈرونز کا بھی سراغ لگایا گیا، جن میں سے 17 کو روک لیا گیا اور ایک متحد عرب امارات کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔ وزارت کے مطابق ایران کے حملوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 253 بیلسٹک میزائل، آٹھ کروز میزائل اور 1,440 ڈرونز کا سراغ لگایا گیا ہے۔ ان میں سے دو میزائل اور 81 ڈرونز متحدہ عرب امارات میں گرے، باقی کو روک لیا گیا یا وہ سمندر میں جا گرے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے تھا، جبکہ 117 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن میں یو اے ای، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکی، عراق، نیپال، نائیجیریا، عمان، اردن اور فلسطین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے