ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے مقابلے میں زیادہ سخت گیر اور نظریاتی رہنما ہیں، رپورٹ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات کے بعد ان کے بیٹے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی تقرری کو ایران کے مستقبل کے لیے ایک بڑا اور اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت ایران کو دو مختلف راستوں میں سے کسی ایک طرف لے جا سکتی ہے، جس کے اثرات نہ صرف ملک کے اندر بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنے والد کے مقابلے میں زیادہ سخت گیر اور نظریاتی رہنما سمجھا جاتا ہے۔ ان کے ایران کے طاقتور نیم فوجی ادارے ’پاسدارانِ انقلاب‘ اور سرکاری بیوروکریسی کے ساتھ قریبی تعلقات بھی بتائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض حلقے انہیں ایک سخت مو¿قف رکھنے والے رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں