آپریشن وعدہ صادق 4 کا 30 واں مرحلہ، پاسداران انقلاب کے امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاسداران انقلاب کے حملے، خرم شہر اور فتاح میزائلوں سے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا، ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کا 30 واں مرحلہ شروع کر دیا ہے جس کے دوران خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی رمضان المبارک کے انیسویں روز کے موقع پر کی گئی اور اسے ’امام علی‘ کے کوڈ نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے ساتھ ہی کیے گئے۔ ایرانی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مائع اور ٹھوس ایندھن سے چلنے والے مختلف میزائل استعمال کیے گئے جن میں خرم شہر، فتاح اور خیبر میزائل شمل ہیں، جبکہ اس کے ساتھ اسٹریٹیجک ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔ پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ تمام میزائل اور ڈرون اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ایرانی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی اہداف کے خلاف کی گئی۔ تاہم ان حملوں سے ہونے والے نقصانات یا ہلاکتوں کے بارے میں آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں