پنجگور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معذور افراد میں راشن کی تقسیم

پنجگور (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے انتخاب کی خبر کا فوری طور پر نوٹس لے کر پنجگور کے چند علاقوں کے معذور اور خصوصی آفراد کو رمضان کے سلسلے میں راشن تقسیم کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر زرکون کی ہدایت پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معزور افراد میں رمضان راشن تقسیم، راشن تقسیم کرنے کے دوران معذور افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور اور ا±ن کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے معاشرے کے دیگر افراد کے ساتھ معزوروں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ا±ن میں راشن تقسیم کیا جو ایک قابل تعریف عمل ہے. انہوں نے کہا کہ معزور افراد میں سے ایسے معزورہیں جو کسی لائن میں کھڑے نہیں ہو سکتے لیکن ا±ن کیلئے ایک بہترین نظام کے تحت راشن تقسیم کی گئی ہیں.انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ معزور افراد کو اسی طرح ہر وقت حکومتی مراعات سے محروم نہیں کیا جائے گا.اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطا اسد بھی موجود تھے اور کہا کہ اصل حقدار یہی لوگ ہیں جو چلنے پھرنے اور کام کرنے قابل نہیں اور انہی کے گھروں میں جب رمضان راشن کا پیک جائے گا تو وہ اپنے لئے افطار و سحری کا بندوبست کر سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے