پی بی 36 قلات پر ری پولنگ کا عمل مکمل، پولنگ اسٹیشن پر تشدد کے واقعے کا نوٹس، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی
قلات (انتخاب نیوز) حلقہ پی بی 36 قلات میں پرامن ماحول میں ری پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قلات کے حلقہ پی بی 36 کے پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کا عمل پرامن طور پر مکمل ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 36 قلات میں انتخابی عملے پر تشدد اور اسے ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آر او کے واقعہ میں ملوث افراد کے تعین اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے متعلقہ واقعہ پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
Load/Hide Comments


