عمران خان کو نجی اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران جسٹس ارباب طاہر نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ ہم نے گوگل بھی کیا تھا، ڈاکٹر ندیم قریشی بہترین ریٹینا اسپیشلسٹ ہیں، آپ ان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کرلیں، ہم یہ نہیں کہیں گے کہ اتنے دن رکھیں، اتنا وقت رکھیں، یہ تسلیم شدہ ہے ایشو ہے اور علاج ہو رہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ تین دن یا تین ماہ رکھیں، دیکھ لیں یہ ساری ذمہ داری آپ لے رہے ہیں، اگر کل کچھ ہو گیا تو کیا آپ ذمہ داری لیں گے ، اس پر ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہا کہ ہم ذمہ داری لیں گے۔ عدالت نے عمران خان کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے چیف کمشنر کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جس میں ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنا ہے یا نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل رولز کے مطابق فیملی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکڑ ندیم قریشی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے