امن وامان کا مسئلہ صرف پنجگور میں نہیں بلکہ پورا بلوچستان مشرف کی لگائی گئی آگ میں جل رہا ہے، پھلین بلوچ
پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور میونسپل کمیٹی تسپ میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کیا۔۔ اس موقع پر عمائدین شہر اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی محمد اسلام بلوچ۔ حاجی صالح محمد۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ الاوالدین بلوچ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ. جمیعت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء حاجی عطاء اللہ بلوچ۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی تسپ میر عبدالرحمن ملازئی۔۔ڈاکٹر فدا احمد بلوچ۔ ڈاکٹر منظور احمد۔ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دہواری۔ تحصیل صدر تاج بلوچ سمیت پارٹی کے صوبائی اور ضلعی عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گودار ریجن محمد عارف بلوچ نے رجسٹریشن سنٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ اور مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی تسپ میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کے قیام سے تسپ اور مضافات کے آبادی کو شناختی کارڈز کے حصول میں آسانی ہوگی اس سنٹر کے قیام سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے اور پوری کوشش کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور چیدگی بارڈر روڑ کی منظوری ہوچکی ہے بہت جلد کام کا آغاز ہوگا اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف کاروباری حضرات مستفید ہوں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گچک آواران روڑ کے کام کا آغاز ہوگیا ہے اس اہم منصوبے کی تکمیل سے عوام کو پنجگور ٹو کراچی سفر کیلئے آسانی ہوگی چند گھنٹوں میں سفر بآسانی طے ہوگی۔ اور زمیندار اپنے کھجور سمیت دیگر تیار فصل کو کواچی کی منڈی تک بآسانی پہنچا سکتے ہیں۔ میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ اس وقت بلوچستان بدامنی کا شکار ہے 10 سے زائد اضلاع بدامنی سے شدید متاثر ہیں جہاں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے عوامی نمائندوں کو دیوار سے لگاکر عوام کے مایوسی میں مذید اضافہ کودیا ہے ۔ حکمرانوں کو امن وامان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے جس کے وجہ سے ہمارے نوجوان نسل مایوس ہوکر اس نظام سے دور جارہے ہیں۔ ہمیں نوجوانوں کو انگیج کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی۔ آزاد عدلیہ۔آزاد میڈیا اور بااختیار پارلیمنٹ کیلئے جدوجہد کی ہے۔آج اسمبلی موجود ہے مگر اس میں روح نہیں ہے ہمارے قرار داد اور مطالبات کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے افراتفریح کا عالم ہے ہمارے یوتھ مایوسی کے شکار ہیں۔ انہوں نے کہا عوام کے حقیقی نمائندوں کا راستہ روکنے سے مسائل مزید خراب ہوں گے ۔ انہیں نمائندگی کا پورا حق دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام قوم پرست جماعتیں آپس کی اختلافات بھلاکر ایک پلیٹ فارم میں متحد ہوجائیں تاکہ ہم سب ملکر عوام کو اس دلدل سے نکال سکیں۔۔ رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے کہاکہ پنجگور میں انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کیلئے تمام ہونین کونسلوں جلد آپٹک فائبر سے منسلک کیا جارہا ہے اب یہ مسئلہ مستقل طورپر حل ہوگا۔ انہوں نے کہا پنجگور میں 500 بیڈیڈ ہسپتال کے قیام اور پنجگور ٹو پروم روڑ کی تعمیر کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں انشاللہ اس میں کامیابی ملے گی۔۔


